← Back to Articles

آزادی کےہیرو

محمد ساجد جامی0 views
1… سلطان اورنگزیب عالمگیررحمۃ اللہ علیہ کی وفات 1707م کوہوئی، اس کےبعد ہندوستان میں انگریزطاقت ورہوتےگئے۔ انگریز سےآزادی حاصل کرنے کےلیے بنگال کے نامور سنی حنفی نواب سراج الدولہ نے انگریزسےٹکرلی مگراپنے ہی شیعہ وزیرمیرجعفرکی غداری کی وجہ سے 1757م کو گرفتارہوئے اور شہیدہوئے۔ 2… روہیل کھنڈ کے جرأت مند سپوت سنی حنفی حافظ رحمت خان انگریزکےمقابلہ میں میدان میں اترے مگر بدنام زمانہ شیعہ ریاست اودھ کے شیعہ نواب شجاع الدولہ نے انگریزکےساتھ مل کر ان سےمقابلہ کیا اور حافظ رحمت خان 1774ع میں شہیدہوگئے۔ 3… میسورکے دلیر سنی حنفی سلطان فتح علی ٹیپو انگریزسےٹکرائے مگر اپنے ہی شیعہ وزیر میرصادق کی غداری کی وجہ سے انگریزسےشکست کھائی اور1799م کوشہید ہوگئے۔ 4… ٹیپو سلطان شہید کی مدد کےلیے افغان حکومت نےبھی چارہزارفوجی بھیجے، وہ افواج ابھی راستہ میں تھیں کہ ایران کی شیعہ حکومت نے اپنی افواج افغان سرحدپر لا کھڑی کیں اورجنگ کا دکھلاواکیاجس کی وجہ سے ٹیپوکو مدد نہ پہنچ سکی۔ 5… سیداحمدشہید اورشاہ اسماعیل شہید اوران کےساتھی گڑھی حبیب اللہ کےراستہ سےمظفرآباد کشمیرمیں انگریزسےلڑنےکی تیاری میں مصروف تھے ، بالاکوٹ میں ان کاپڑاؤتھا کہ پشاورکے شیعہ سرداران سلطان محمد اور یارمحمد کی غداری اورمخبری کی وجہ سے رنجیت سنگھ کےبیٹے شیرسنگھ کی فوج کےساتھ لڑتےہوئے 1831م کو شہیدہوگئے۔ اس کےبعد بھی آزادی کےسلسلہ میں کوششیں جاری رہیں۔ 1857م کی جنگ آزادی جس کی قیادت جنرل بخت خان (حضرت سیداحمدشہیدکے خلیفہ سرفرازصاحب کےمرید)کررہےتھے اورشاملی کامیدان حضرت مولانارشیداحمد گنگوہی رحمہ اللہ اوردیگرعلمائے دیوبندکےحصہ میں تھا ۔ یہ جنگ بھی آزادی کی جدوجہدکی شاندارکڑی تھی۔ حضرت شیخ الہندکی تحریک ریشمی رومال بھی اسی سلسلہ کی کڑی تھی۔ تحریک خلافت، تحریک ترک موالاۃ میں علماء کابھرپورکرداررہاہے۔ تحریک پاکستان میں بھی دیگرزعماء کےساتھ ساتھ علماء کےزریں کارنامے تاریخ کےصفحات پر انمٹ نقوش کی مانند ثبت رہیں گے۔ یہ سب آزادی کےہیرو ہیں اورأزادی کےلیے ان کی کاوشیں ہمیشہ یادرکھی جائیں گی
Share: